شبانہ اعظمی پسندیدہ اداکارہ ،خواہش ہے ان کی طرح اپنا مقام بنائوں ، سجل علی

پہلی فلم کے دوران سری دیو ی کی طرف سے ملنے والی محبت اور شفقت کو زندگی بھر فراموش نہیں کر سکوں گی ،انٹرویو

ہفتہ 23 ستمبر 2023 11:33

شبانہ اعظمی پسندیدہ اداکارہ ،خواہش ہے ان کی طرح اپنا مقام بنائوں ، سجل علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شبانہ اعظمی میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اورمیری خواہش ہے کہ میں بھی ان کی طرح کام کر کے اپنا مقام بنائوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کہ بھارت میں میری پہلی فلم ’’ موم ‘‘کے دوران سری دیو ی نے جس قدر محبت اور شفقت کا مظاہرہ کیا میں اسے زندگی بھر فراموش نہیں کر سکوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت اور پاکستان میں امن کی ایسی فضاء قائم ہونی چاہیے جس سے دونوں ممالک میں بسنے کروڑوں لوگ مفلسی کی زندگی سے نکل کر خوشحال مستقبل دیکھیں ۔جنگ سے کبھی بھی مسائل حل نہیں ہوتے اس لئے بھارت کو جارحانہ رویے اپنانے کی بجائے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اور اس سے دونوں ممالک ہی پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 23/09/2023 - 11:33:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :