ریحام خان کی شوہرسے سر کی مالش کرواتے ویڈیو وائرل

جمعرات 5 اکتوبر 2023 22:52

ریحام خان کی شوہرسے سر کی مالش کرواتے ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2023ء) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ اہلیہ و میزبان ریحام خان نے شوہر مرزا بلال سے بالوں میں سر پر تیل لگا کر مالش کرواتے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ریحام خان اکثر اوقات ہی شوہر مرزا بلال کے ساتھ دلچسپ ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اِن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ریحام خان نے اب حال ہی میں شوہر کے ہاتھوں بالوں میں سر میں تیل لگوا کر مالش کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں انہوں نے پنجابی گانے کا استعمال کیا ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی خوش ہے۔

وقت اشاعت : 05/10/2023 - 22:52:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :