فیصل آباد،اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی دم توڑ گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2023 16:44

فیصل آباد،اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی دم توڑ گیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2023ء) فیصل آباد میں اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب اداکارہ مالا اپنے بھائی کے ساتھ سمندری روڈ سے گزر رہی تھیں کہ ایک کار میں سوار نامعلوم ملزمان نے اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے اداکارہ مالا تو محفوظ رہیں تاہم ان کا بھائی اور میک آپ آرٹسٹ زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران اداکارہ کا بھائی دم توڑگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

وقت اشاعت : 19/10/2023 - 16:44:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :