غزہ میں معصوم بچوں اور عورتوں پر بمباری سے دہشت گردی بڑھے گی ،جمائمہ گولڈ سمتھ

جمعرات 19 اکتوبر 2023 19:59

غزہ میں معصوم بچوں اور عورتوں پر بمباری سے دہشت گردی بڑھے گی ،جمائمہ گولڈ سمتھ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2023ء) غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت، بمباری اور معصوم لوگوں کے قتل عام پر جمائما گولڈ اسمتھ بھی خاموش نہ رہ سکیں، انہوں نے بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بیان دے دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں جمائما نے کہا کہ مزید ہزاروں معصوم بچوں کو ہلاک یا معذور کرنے سے نہ تو یرغمالی بچائے جاسکتے ہیں، نہ ہی اس سے امن قائم ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غزہ پر بمباری اسی طرح مزید دہشتگردی بڑھے گی جیسے نائن الیون کے بعد عراق اور افغان جنگوں کی صورت میں سامنے آئی تھی۔جمائما نے ان اسرائیلیوں کی بہادری کو خراج پیش کیا، جو ان کے بقول اپنے رشتے داروں کو کھونے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بول رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ چاہتی ہیں کہ غزہ پر بمباری کے مخالفین کی بات بھی سنی جائے۔
وقت اشاعت : 19/10/2023 - 19:59:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :