نوازشریف ملک کو مسائل کے بھنورسے نکال سکتے ہیں، وارث بیگ

امید ہے نواز شریف 2018 میں پاکستان کو جس حال میں چھوڑ کر گئے تھے واپس اسی حال میں لے کر آئیں گے

ہفتہ 21 اکتوبر 2023 22:16

نوازشریف ملک کو مسائل کے بھنورسے نکال سکتے ہیں، وارث بیگ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2023ء) پاکستان کے معروف گلوکار وارث بیگ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے پاکستان آنے کے لئے خصوصی طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وارث بیگ کا کہنا تھا کہ اس فلائٹ کا نام امید پاکستان ہے اور یہ پورے پاکستان کے لئے امید ہے کہ نواز شریف 2018 میں پاکستان کو جس حال میں چھوڑ کر گئے تھے واپس اسی حال میں لے کر آئیں گے‘۔ وارث بیگ کا کا کہنا تھا کہ 4 سالوں میں جو پاکستان کا حال ہوا ہے اسے نواز شریف ٹھیک کریں گے۔ معروف گلوکار نے کہا کہ وہ 1998 میں بھی نواز شریف کے ساتھ تھے اور آج بھی وہ ان کے ساتھ موجود ہیں اور ان کا یہ سفر بہت لمبا ہے۔

وقت اشاعت : 21/10/2023 - 22:16:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :