پاکستان اور ترکیہ کے اشتراک سے بننے والے ڈرامہ سیریز ’’صلاح الدین ایوبی ‘‘کا پہلا ٹیزر جاری

پیر 23 اکتوبر 2023 12:31

پاکستان اور ترکیہ  کے اشتراک سے بننے والے ڈرامہ سیریز ’’صلاح الدین ایوبی  ‘‘کا پہلا ٹیزر جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2023ء) پاکستان اور ترکیہ کے اشتراک سے بننے والے ڈرامہ سیریز صلاح الدین ایوبی کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ سیریز کے پروڈیوسرز میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ڈاکٹر کاشف انصاری، احمد فاروق بکاک، اور ڈاکٹر جنید علی شاہ شامل ہیں۔ اس ڈرامے میں عظیم مسلم رہنما سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔

سیریزٹی آر ٹی ون پر نشر ہوگی۔سیریز کی ریکارڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔ مرکزی کردار ترک اداکار عور گنیش ادا کر رہے ہیں جنہوں نے ٹی آر ٹی کی مشہور ڈرامہ سیریز ’’ارطغرل غازی‘‘سے بطور ڈیبیو کیا تھا۔ ڈرامہ کی شوٹنگ کے لیے ایک شاندار سیٹ تعمیر کیا گیا ہے جو 200 ایکڑ پر محیط قدیم شہر دمشق کا عکس پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سیٹ میں مساجد، بازار، محلات اور مکانات شامل ہیں۔

سیریز میں ایک وسیع کاسٹ اور عملہ ہے۔سوشل میڈیا پر پروڈیوسرز اور کاسٹ کی متعدد تصاویر جاری کی گئی ہیں ۔اوشنا شاہ، عدنان جیلانی، فرحان آغا، اور عائشہ عمر، پہلے اداکار پاکستانی اداکار ہیں جو کسی ترک ڈرامہ میں کام کر رہے ہیں ۔ بتایا گیا کہ 6000 سے زائد تجربہ کار اور نئے اداکاروں نے آڈیشن کے لیے درخواستیں دی تھیں لیکن ڈرامے کے لیے صرف 62 کا انتخاب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ سیریز ایک ہی وقت میں ترکی اور پاکستان میں دکھائی جائے گی۔عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، ڈاکٹر کاشف انصاری، اور ڈاکٹر جنید علی شاہ اپنے ترک پارٹنرز کے ساتھ ڈرامے کے پروڈیوسر ہیں۔عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ’میں پرجوش ہوں، میں محسوس کرسکتا ہوں کہ یہ خاص سیریز پاکستانیوں کے لیے حیرت انگیز کام کرے گی۔اداکار نے مزید کہا کہ یہ پاکستانی اداکاروں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں دروازے کھولے گی اور ہم ترکیہ کے ذریعے ہی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔\932
وقت اشاعت : 23/10/2023 - 12:31:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :