ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل شکست پرعلی ظفر کا طنز

بدھ 25 اکتوبر 2023 22:58

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل شکست پرعلی ظفر کا طنز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2023ء) آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل شکست نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کو قومی ٹیم پر طنز کرنے پر مجبور کردیا۔علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک طنزیہ پوسٹ کی جس میں اٴْنہوں نے 27 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دے دی۔

(جاری ہے)

گلوکار نے کہا کہ ‘‘جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’’۔علی ظفر کے ٹوئٹ سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا اور کہا کہ گلوکار نے کچھ زیادہ ہی جلدی مبارکباد دے دی۔ایک صارف نے علی ظفر سے پوچھا کہ ‘‘ آپ بھی ابھی تک صدمے میں ہیں’’۔حسنین نامی صرف نے کہا کہ ‘‘علی ظفر مستقبل میں رہ رہے ہیں’’۔ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘‘میرے خیال میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی شکست نے آپ کو ڈپریشن میں ڈال دیا’’۔
وقت اشاعت : 25/10/2023 - 22:58:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :