حماس کی حمایت کرنے پرعرب اسرائیلی اداکارہ پر فرد جرم عائد

پیر 30 اکتوبر 2023 20:55

حماس کی حمایت کرنے پرعرب اسرائیلی اداکارہ پر فرد جرم عائد
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2023ء) حماس کی حمایت کرنے پر عرب اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے 7اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کی حمایت کی تھی۔

(جاری ہے)

مائیسہ عبدل ہادی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد اسرائیلی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا، تاہم، اب اداکارہ پر اسرائیلی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی وزارت انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر حماس کی حمایت کرکے دہشت گردی کی کارروائی کو فروغ دیا ہے۔اسرائیلی حکام کی جانب سے مائیسہ عبدل ہادی پر دہشت گرد گروپ کے ساتھ شناخت کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر داخلہ نے حماس کی حمایت پر مائیسہ عبدل ہادی کی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
وقت اشاعت : 30/10/2023 - 20:55:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :