آسکرکیلئے نامزد شامی ڈائریکٹر کی فلم کے ورلڈ پریمئر کا انعقاد ،ملالہ یوسف زئی اور ایما واٹسن کی شرکت

منگل 28 نومبر 2023 19:49

آسکرکیلئے نامزد شامی ڈائریکٹر کی فلم کے ورلڈ پریمئر کا انعقاد ،ملالہ یوسف زئی اور ایما واٹسن کی شرکت
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) لندن میں آسکر کیلئے نامزد شامی ڈائریکٹر کی فلم کے ورلڈ پریمئر کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے لیسسٹراسکوائر پر آسکر کیلئے نامزد شامی ڈائریکٹر واد الخطیب کی نئی فلم’وی ڈئیر ٹو ڈریم‘کے ورلڈ پریمئر کا انعقاد ہوا۔تقریب میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور اداکارہ ایما واٹسن نے شرکت کی۔فلم کی کہانی امید کی کرن بننے والے 2020ریفیوجی اولمپکس ٹیم کے کھلاڑیوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم’وی ڈئیر ٹو ڈریم’یکم دسمبر کو سینماء گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 28/11/2023 - 19:49:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :