بھارتی اداکارہ دیا مرزا بی بی سی کی 100 متاثر کن اور بااثر خواتین کی فہرست شامل

منگل 21 نومبر 2023 14:21

بھارتی اداکارہ دیا مرزا بی بی سی    کی 100 متاثر کن اور بااثر خواتین کی فہرست  شامل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2023ء) بھارتی اداکارہ دیا مرزا بی بی سی نے 2023 کے لیے دنیا بھر کی 100 متاثر کن اور بااثر خواتین کی فہرست شامل ہو گئیں۔دیا مرزا نے بھارتی سنیما میں اپنے کرداروں کے لیے نہ صرف ایوارڈ جیتے ہیں بلکہ وہ بہت سے ماحولیاتی اور انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بچوں کی عالمی تنظیم ’’سیو دا چلڈرن‘‘اور ’’انٹرنیشنل فنڈ فار اینیمل ویلفیئر‘‘ کی سفیر جبکہ سینکچری نیچر فاؤنڈیشن کی بورڈ ممبر ہیں۔

اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام میں جذبہ خیر سگالی کے سفیر کے طور پر دیا مرزا نے ماحولیاتی تبدیلی، صاف ہوا اور جنگلی حیات کے تحفظ کا پیغام پھیلایا۔وہ بھارتی پروڈکشن ہاؤس ’’ون انڈیا سٹوریز‘‘ کی بانی بھی ہیں۔ اس پروڈکشن ہاؤس کا مقصد دنیا کے سامنے اپنا نقش چھوڑ دینے والی کہانیاں بیان کرنا ہے اور دیا مرزا کے اپنے الفاظ میں یہ کہانیاں آپ کو رکنے اور سوچنے کا موقع دیتی ہیں۔
وقت اشاعت : 21/11/2023 - 14:21:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :