پرواز تاخیر کا شکار، کپل شرما بھارتی ائیرلائن پر برس پڑے

یہ واقعہ 29نومبر کو پیش آیا، کامیڈین کپل شرما بھی پرواز میں سوار تھے ، ائیر لائن نے اس پرواز کے تاخیر ہونے کی دلچسپ وجہ بتائی جو کپل شرما کو پسند نہ آئی،بھارتی میڈیا

ہفتہ 2 دسمبر 2023 13:05

پرواز تاخیر کا شکار، کپل شرما بھارتی ائیرلائن پر برس پڑے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما بھارتی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے پر پھٹ پڑے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 29نومبر کو پیش آیا، کامیڈین کپل شرما بھی پرواز میں سوار تھے اور ائیر لائن نے اس پرواز کے تاخیر ہونے کی دلچسپ وجہ بتائی جو کپل شرما کو پسند نہ آئی۔

(جاری ہے)

ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے پائلٹ کے ٹریفک میں پھنسنے کو پرواز میں تاخیر کی وجہ بتایا گیا جس پر کپل شرما نے ائیر لائن انتظامیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور کھری کھری سنائیں۔

ایکس پر جاری پوسٹ میں کپل نے انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے آپ نے ہمیں بس میں 50منٹ انتظار کروایا اب آپ کی ٹیم پائلٹ کے ٹریفک میں پھنسنے کا کہہ رہی ہے کیا واقعی ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ رات 8بجے جہاز پرواز کرجائے گا لیکن اب ساڑھے 9بجنے والے ہیں اور جہاز میں تاحال پائلٹ نہیں ہیں،کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ 180مسافر دوبارہ اس ائیرلائن سے سفر کریں گی کپل شرما کی جانب سے ایک اور پوسٹ کی گئی جس میں مسافروں کو ائیرپورٹ پر احتجاج کرتے دیکھا گیا۔
وقت اشاعت : 02/12/2023 - 13:05:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :