ماہرہ خان ملیالم فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ہفتہ 2 دسمبر 2023 19:40

ماہرہ خان ملیالم فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے بالی ووڈ کے بعد اب ملیالم فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کی خبریں گردش کرنے لگیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان کی فلم رئیس سے ہندی سنیماء میں انٹری دینے والی پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان اب ملیالم فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی اٹھنے کے بعد اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایت کار پرتھوی راج اپنی نئی فلم میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی اداکارہ فلم لوسیفر کے سیکوئل ایل ٹو: ایمپوران میں ملیالم سپر اسٹار موہن لال کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی۔
وقت اشاعت : 02/12/2023 - 19:40:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :