آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستانی معروف گُلوکار عاطف اسلم کا پوسٹر ہوا ریلیز

khalid rehman bhatti خالدالرحمن بھٹی جمعرات 7 دسمبر 2023 09:09

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستانی معروف گُلوکار عاطف اسلم کا پوسٹر ہوا ریلیز
برسبین(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7دسمبر۔2023ء) آسٹریلیا کے شہر برسبین کے معروف ریسٹورنٹ باربی کیو ٹونائٹ میں ہوئی پاکستان کے معروف سنگر اور اداکار عاطف اسلم کی پوسٹر ریلیزنگ سرمنی ۔جس کا انعقاد بنٹی پونیاں ، رانا حنان ، پیو ٹنڈ اور اس کے ساتھ ساتھ کوکون ایس ڈی اے کیئر شپنگ لائف اور ظفر خان نے کروایا۔اس سرمنی میں پاکستان اور انڈین کمیونٹی کے اور بھی لوگوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔

تقریب کے بعد ظہرانہ کا انتظام سپیشل کھانوں کے ساتھ کیا گیاجن کی مہک چار سُو پھیل گئی اور کمیونٹی کی معروف شخصیت ظفر خان نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ عاطف اسلم کے ہونے والے اس پروگرام میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں اور اس کو کامیاب بنایا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ تقریب کو ایک خوبصورت طریقے سے سرانجام دیا گیا ۔

(جاری ہے)

عاطف اسلم جو کہ 11 فروری 2024 کو آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ا رہے ہیں۔

اور اس کے لیے نہ صرف پاکستانی بلکہ انڈین کمیونٹی کے لوگ بھی بہت پُرجوش ہیں۔ 

عاطف اسلم بنیادی طور پر اردو میں گاتے ہیں، لیکن انہوں نے ہندی، پنجابی، بنگالی اور پشتو میں بھی گایا ہے۔2008 میں، انہیں پاکستانی حکومت کی طرف سے چوتھا اعلیٰ ترین سول اعزاز تمغہ امتیاز ملا۔ عاطف اسلم نے 2011 میں پاکستانی فلم بول میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیا۔

انہوں نے اپنے ٹیلی ویژن کا آغاز جنوری 2022 میں ہم ٹی وی پر ایک پاکستانی ڈرامہ سیریز سنگِ ماہ سے کیا۔ برسبین کے لوگ ان کو خوش آمدید کرنے کے لیے بھرپور اور پرجوش طریقے سے تیار ہیں۔اس موقعہ پر رانا حنان سادات کا کہناتھا کہ اپنے کلچر کے فروغ اور مثبت انٹرٹینمنٹ کےفروغ کے لئے ان کی کوششیں جاری رہیں گی
وقت اشاعت : 07/12/2023 - 09:09:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :