اکشے کماراورٹائیگرشیروف کی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی پہلی جھلک جاری

منگل 2 جنوری 2024 21:14

اکشے کماراورٹائیگرشیروف کی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی پہلی جھلک جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2024ء) بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام میں اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف نے فلم کی پہلی جھلک جاری کردی جس میں انہیں ایک ساحل پر بوٹ کا سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا ہے آپ کا نیا سال بڑا بنے چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے، ہیپی نیو ایئر، جبکہ تصویر کے ساتھ پس منظر میں فلم کا ٹائٹل سانگ بھی چلتا ہے۔بڑے میاں چھوٹے میاں میں پرتھوی راج سوکومران بھی شامل ہیں جس سے شائقین کو جذبات اور ایکشن کا ایک نیا ہنگامہ دیکھنے کو ملے گا۔

وقت اشاعت : 02/01/2024 - 21:14:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :