ماورہ حسین اور دوستوں کا بالی میں گزرتا حسین وقت، دلکش تصاویر وائرل

جمعہ 12 جنوری 2024 12:13

ماورہ حسین اور دوستوں کا بالی میں گزرتا حسین وقت، دلکش تصاویر وائرل
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماورا حسین کی بالی میں چھٹیاں منانے کے دوران لی گئی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ماورا حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر تصاویرو ویڈیوز شیئر کی ہیں۔اداکارہ کو خوشگوار موڈ میں دوستوں کے ہمراہ تصاویر انڈونیشیا کے شہرکے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

مائرہ کے مداحوں نے ان تصاویر کو سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔تصاویر میں اداکارہ کی دوستوں کو بھی ان کے ساتھ چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ماورا حسین کو ان کی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے سبب ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔ انسٹاگرام پر اداکارہ کے 8.2 ملین فالوورز ہیں۔اداکاری کے علاوہ ماورا حسین پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل بھی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مقبول ڈراموں ’نوروز‘ اور ’نیم‘ میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/01/2024 - 12:13:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :