سعیدہ امتیاز کا مردوں کے ایک سے زائد شادیاں کرنے پر مایوسی کا اظہار

ہمارے ملک میں وزیراعظم کی طرح بیویاں بھی جلد تبدیل کرلی جاتی ہیں، اداکارہ

بدھ 24 جنوری 2024 23:09

سعیدہ امتیاز کا مردوں کے ایک سے زائد شادیاں کرنے پر مایوسی کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2024ء) اداکارہ سعیدہ امتیاز نے مردوں کے ایک سے زائد شادیاں کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں وزیراعظم کی طرح بیویاں بھی جلد تبدیل کرلی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعیدہ امتیاز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شادی کے بارے میں لکھا کہ پاکستان کے حالات دیکھنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی پاکستانی سے شادی کرنا چاہوں گی۔

انہوں نے لکھا کہ یہاں شادی نہیں شادیاں ہوتی ہیں، میں کسی اور ملک سے کوئی بندہ ڈھونڈ لوں گی۔اداکارہ نے لکھا جیسے یہاں کے وزیراعظم بدلتے ہیں ہر 2سال کے بعد ویسے ہی کچھ سالوں بعد بیویاں بھی بدلتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ ان کا شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر پر ردِعمل ہے۔
وقت اشاعت : 24/01/2024 - 23:09:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :