ٹیلرسوئفٹ بھی اے آئی ٹیکنالوجی کا نشانہ بن گئیں

جمعہ 26 جنوری 2024 20:29

ٹیلرسوئفٹ بھی اے آئی ٹیکنالوجی کا نشانہ بن گئیں
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کا نشانہ بن گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اپنی آن لائن گردش کرنے والی جعلی تصاویر کے بارے میں سخت ناراض اور غصہ ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ ان تصاویر کو استعمال اور پھیلانے کے معاملے پر ڈیپ فیک فحش ویب سائٹس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور کر رہی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ان جعلی تصاویر کے معاملے پر ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں نے بھی تشویش اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی جعلی اور نامناسب تصاویر گزشتہ ہفتے انٹرنیٹ پر سامنے آئی تھیں۔

وقت اشاعت : 26/01/2024 - 20:29:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :