اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم کا ٹائٹل سانگ 19فروری کو جاری ہوگا

ہفتہ 17 فروری 2024 12:52

اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم کا ٹائٹل سانگ 19فروری کو جاری ہوگا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2024ء) بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کا ٹائٹل سانگ 19فروری کو جاری ہوگا۔اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ٹائٹل سانگ کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو گانے کی ریلیز کی تاریخ سے آگاہ کیا۔ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم کی شوٹنگ دنیا کے مختلف شہروں اور ممالک ممبئی، ابوظہبی، لندن، اسکاٹ لینڈ اور اردن میں کی گئی۔

(جاری ہے)

فلم کاٹیزر ایکشن مناظر سے بھرپور ہے اور اس میں حب الوطنی کا تڑکا بھی لگا ہے جبکہ اس میں اکشے اور ٹائیگر اپنے مخصوص ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔نئی فلم کا 1998کی بلاک بسٹر فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس میں امیتابھ بچن اور گووندا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔پرتھوی راج سکومران فلم میں ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سوناکشی سنہا، منوشی چلر اور الایہ ایف بھی فلم کا حصہ ہیں۔فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی نئی پیشکش کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اور یہ رواں برس اپریل میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/02/2024 - 12:52:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :