شاہ رخ خان کی ہیروں کا ہار پہن کرتقریب میں شرکت،تصویروائرل

ہفتہ 2 مارچ 2024 12:11

شاہ رخ خان کی ہیروں کا ہار پہن کرتقریب میں شرکت،تصویروائرل
جام نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ہیروں کا ہار پہنے تصویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھاتی میڈیاکے مطابق بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیاہے۔بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ہونے والی تقریب میں ہیروں کا ہار پہن کر شرکت کی۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیوی گوری خان اور بیٹا آریان خان بھی موجود تھے۔ویسٹ انڈینز کے کرکٹر ڈیون براوو نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں کنگ خان ہیروں کا ہار پہنے نظر آرہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان کے علاوہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے اسٹارز اور دنیا بھر کی مختلف شعبوں کی مشہور شخصیات نے شرکت کی جن میں ایلون مسک اور مارک زکربرگ بھی شامل تھے۔
وقت اشاعت : 02/03/2024 - 12:11:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :