سحری وافطاری خاوند ہی بناتے ہیں، اداکارہ صرحا اصغرکا انکشاف

میرے خاوند کو اچھا لگتا ہے کہ ماہ صیام میں کھانے کی میز اچھے سے سجی ہو

منگل 19 مارچ 2024 12:02

سحری وافطاری خاوند ہی بناتے ہیں، اداکارہ صرحا اصغرکا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پاکستانی ماڈل و اداکارہ صرحا اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک میں شوہر سحری و افطاری تیار کرتے ہیں۔صرحا اصغر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں اداکارہ اپنے شوہر کی کھل کر تعریفیں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے سسرال والے سارے بیرونِ ملک مقیم ہیں جبکہ کراچی میں صرف ہماری فیملی رہتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میرے خاوند کو اچھا لگتا ہے کہ ماہ صیام میں کھانے کی میز اچھے سے سجی ہو، اس لیے وہ بہت کچھ کھانے کیلئے تیار کرتے ہیں اور اس مقدس ماہ کو بڑے ہی احترام کیساتھ گزارتے ہیں۔صرحا اصغر نے بتایا کہ گھر میں اتنا کچھ بنتا ہے لیکن کھانے والے صرف ایک شخص ہیں اور وہ ہیں میرے شوہر جبکہ میں تو صرف ان تمام ڈشز کو چکھتی ہوں۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 12:02:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :