میاں بیوی کا رشتہ اعتماد ،محبت اورباہمی تعاون سے پھلتا پھولتا ہے ، دانش تیمور

جس حدتک ممکن ہو اپنے اختلافات جلد سے جلد ختم کر لینے چاہئیں ، نامور اداکار

ہفتہ 23 مارچ 2024 12:29

میاں بیوی کا رشتہ اعتماد ،محبت اورباہمی تعاون سے پھلتا پھولتا ہے ، دانش تیمور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) ناموراداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ میاں بیوی کا رشتہ اعتماد ،محبت اورباہمی تعاون سے پھلتا پھولتا ہے ،یہ رشتہ اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ چھوٹی سی غلط فہمیوں پر اسے کوئی نقصان نہ پہنچے اورجس حدتک ممکن ہو اپنے اختلافات جلد سے جلد ختم کر لینے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں دانش تیمور نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ بڑی خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں اور خدا کی ذات نے مجھے بچوں جیسی نعمت سے بھی نواز رکھا ہے ۔

سچی بات یہ ہے کہ میری ازدواجی زندگی میں میرے ساتھ میری اہلیہ نے جس طرح تعاون کیا وہ وہ قابل تحسین ہے اور میں نے بھی اس کوبھرپور انداز میں سپورٹ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کا رشتہ اعتماد کی ڈور سے بندھا ہوتا ہے اور اس ڈور کی مضبوطی کے لئے محبت کا جزو لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی غلطیاںنظر انداز کر کے اس رشتے کو پائیدار بنایا جا سکتاہے ۔
وقت اشاعت : 23/03/2024 - 12:29:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :