پنجاب میں تھیٹرزمیں فحاشی کے خاتمے کیلئے ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:01

پنجاب میں تھیٹرزمیں فحاشی کے خاتمے کیلئے ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) پنجاب میں کمرشل تھیٹرز میں فحاشی و عریانی کے خاتمے کے لئے 150سال پرانے ڈرامہ ایکٹ 1876میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ڈرامہ ایکٹ 1876کے انتظامی معاملات محکمہ داخلہ سے محکمہ اطلاعات و ثقافت میں منتقل کر دیئے گئے۔ ڈرامہ ایکٹ 1876ء کا نیا نام اب پنجاب تھیٹریکل پرفارمنس آرڈیننس 2023 ہو گا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹ کونسل بلال حیدر نے بتایا کہ 150سال پرانا ڈرامہ ایکٹ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نہیں تھا، اس میں کئی قانونی پیچیدگیاں اور خامیاں تھیں۔سید بلال حیدر نے کہا کہ پنجاب تھیٹریکل پرفارمنس آرڈیننس 2023ء کے نفاذ سے پنجاب آرٹس کونسل کمرشل تھیٹرز کے حوالے سے اب اپنے قواعد و ضوابط بنائے گا۔ نئے ڈرامہ ایکٹ کے تحت تھیٹرز میں فحاشی اور عریانی کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔
وقت اشاعت : 23/03/2024 - 22:01:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :