اداکارہ لیلیٰ کو دلہن بنانے کا خواہشمند اپنی گرل فرینڈ کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار

منگل 31 مارچ 2015 16:34

اداکارہ لیلیٰ کو دلہن بنانے کا خواہشمند اپنی گرل فرینڈ کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) اداکارہ لیلیٰ کو دلہن بنانے کا خواہشمند اپنی گرل فرینڈ کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ، لیلیٰ کی موجودگی میں اپنی گرل فرینڈ سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں اداکارہ لیلیٰ اپنے دلہے کی تلاش میں ہیں اور اس حوالے سے شو میں ددجن کے قریب امیدوار لیلیٰ کو اپنی دلہن بنانے کے خواہشمند ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لائیو ٹی وی شو کے دوران لیلیٰ کو دلہن بنانے کے خواہشمند علی بٹ کی گرل فرینڈ عروج اچانک شو میں پہنچ گئیں جہاں اس نے لیلیٰ کو بتایا کہ علی بٹ اس کا بوائے فرینڈ ہے اور وہ دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے ہیں مگر علی بٹ نے اپنی گرل فرینڈ عروج کی بات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ، میں صرف لیلیٰ کو حاصل کرنے کے لئے آیا ہوں اور اس کو حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہوں ۔ اس دوران لیلیٰ سے شادی کے خواہشمند علی بٹ اور اس کی گرل گرینڈ عروج کے درمیان نوک جھوک جاری رہی جس کو شو کی میزبان نوربخاری نے احسن طریقے سے ختم کروا دیا ۔ یاد رہے کہ لیلیٰ کو دلہن بنانے کی دوڑ میں اداکارہ میرا کے بھائی احسن بھی متوقع امیدواروں میں شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 31/03/2015 - 16:34:58