معروف گلوکاروقوال راحت فتح علی خان نے مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کیے

بدھ 3 اپریل 2024 12:06

معروف گلوکاروقوال راحت فتح علی خان نے مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) معروف گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کیے ہیں۔گلوکار کی جانب سے عید کی مناسبت سے مستحق افراد کے گھر راشن بیگ بھیجے گئے جبکہ انہوں نے خود بھی راشن کی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

راحت فتح علی خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آخری عشرہ ہے اور عید کی آمدآمد ہے،ایسے میں مستحقین کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فن میں مہارت کے ساتھ ساتھ دعائوں کی بھِی اشد ضروری ہے۔ راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ خدمت خلق رب کائنات کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔

وقت اشاعت : 03/04/2024 - 12:06:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :