ہالی وڈ کی فلمساز کمپنی نے ایشوریہ رائے کو پنک پینتھر سیریز کی اگلی فلم کیلئے منتخب کرلیا

ہفتہ 11 اگست 2007 13:23

نئی دہلی ( ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11 اگست 2007) ہالی وڈ کی فلمساز کمپنی ایم جی ایم نے بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کو پنک پینتھر سیریز کی اگلی فلم میں کام کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔ایم جی ایم کے اعلٰی عہدیدار نے ایشوریہ رائے کے انتحاب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئی کاسٹ کے ساتھ پنک پینتھر 2 کاروباری طور پر ایک کامیاب فلم ہوگی۔

(جاری ہے)

چارلیس کوہن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شائقین یقینی طور پر سنہ 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم کا انتظار کریں گے۔

ایشوریہ کے علاوہ اس فلم کی کاسٹ میں فلممونٹی پائتھن میں کام کرنے والے جان کلیس بھی شامل ہیں۔ کلیس اس فلم میں انسپکٹر ڈریفس کا کردار نبھائیں گے۔ایجنٹ کوڈی بینکس جیسی فلموں کے ہدایتکار نارویجن نڑاد ہیرالڈ وارٹ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیں گے۔گزشتہ برس ریلیز ہونے والی پنک پینتھر سیریز کی پہلی فلم کو اگرچہ ناقدین نے پسند نہیں کیا تھا لیکن وہ کاروباری طور پر بہت کامیاب ثابت ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 11/08/2007 - 13:23:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :