معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا

جمعرات 18 اپریل 2024 17:56

معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) اسکرین پراپنی پرکشش پرفارمنس کیلئے مشہور فنکارہ نیمل خاور نے پرجوش اندازمیں 'نیمل خاور عباسی‘ کے نام سے اپنے ذاتی یو ٹیوب چینل کے آغا ز کا اعلان کیا۔ اداکاری کی بہترین صلاحیتوں کی حامل نامور فنکارہ کا کہنا ہے کہ اس چینل کے آغاز سے ان کا مقصد اپنے پرستاروں کے ساتھ قریبی اور آسان رابطہ مہیا کرنا ہے جس سے وہ ان کی روزمرہ کی تازہ ترین مصروفیات سے آگاہ رہ سکیں اور ان کے معمولات، تجربات اور ذاتی پسندناپسندکے بارے میں بھی جان سکیں۔

نیمل خاورنے اپنے یو ٹیوب چینل کا آغاز کرکے عام پابندیوں کا خاتمہ کردیا ہے اور پہلی مرتبہ ناظرین کو براہ راست فن کی دنیا کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں وہ اپنے تازہ ترین پروجیکٹس کی پس پردہ مناظر کی جھلکیا ں ، اپنے آرٹ ورک ، اسٹوڈیوسے متعلق صورتحال بھی پیش کریں گی ۔ اس طرح نیمل خاور ناظرین کو مستقل طور پر حقیقی صورتحال سے باخبر رکھیں گی۔

نیمل خاور کا کہنا ہے،" ٹی وی کیلئے ہمیشہ ہمیں اپنے پرستاروں کی بے مثال سپورٹ ملی ہے اور اپنے یو ٹیوب چینل کے ذریعے، میرے اور ناظرین کے درمیان فاصلے مٹا کر ذاتی طور پر رابطے کا موقع فراہم ہوگا اور میں اسکرین کے علاوہ بھی اپنی زندگی کے مختلف پہلوئوں کو شیئر کرسکوں گی۔نیمل خاورکے یو ٹیوب چینل سے ناظرین کو ایک متنوع اور لگن کے ساتھ کام کرنے والی نامور فنکارہ کواپنے پرستاروں کی مسلسل ۔سپورٹ سے اپنے فن کو مزید نکھارنے کا موقع ملے گا۔نیمل خاور عباسی کو ttps://www.youtube.com/@naimalkhawarr پر سبسکرائب کریں اور یوٹیوب پر نیمل خاور کے ساتھ ایک نئے دلچسپ سفر کا آغاز کریں اور نیمل کی فنکاری کے جادہ کا نیا تجربہ حاصل کریں۔
وقت اشاعت : 18/04/2024 - 17:56:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :