میرے پسندیدہ اداکارہ ورون دھوان اورکارتک آریان ہیں،کریتی سنین

پنکج تریپاٹھی بہت ہی ورسٹائل اور لاجواب اداکار ہیں، انہیں اپنے کام سے وہ پہچان ملتی ہے جس کے وہ مستحق ہیں،اداکارہ

منگل 23 اپریل 2024 11:45

میرے پسندیدہ اداکارہ ورون دھوان اورکارتک آریان ہیں،کریتی سنین
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں بتا دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ سے جب ان کے پسندیدہ اداکار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کا فیورٹ اداکار نہ ورون دھون ہے، نہ شاہد کپور اور نہ ہی کارتک آریان ہے۔

(جاری ہے)

کریتی سنن نے کہا کہ ایمانداری سے اگر بتاؤں تو مجھے سب سے زیادہ کام کرنے میں مزہ آیا تو وہ ورون دھوان اور کارتک آریان ہیں، مگر میں نے سب سے زیادہ کام پنکج تریپاٹھی کے ساتھ ہے، تو میں کہہ سکتی ہوں کہ میرا پسندیدہ اداکار یہی ہے، ہم نے تین سے چار فلموں میں ساتھ کام کیا ہے، اور ہم نے ہر ایک کو تھوڑا مختلف دیکھا ہے، بریلی کی برفی میں انہوں نے میرے والد کا کردار ادا کیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ پنکج تریپاٹھی بہت ہی ورسٹائل اور لاجواب اداکار ہیں، مجھے یہ دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوتا ہے کہ انہیں اپنے کام سے وہ پہچان ملتی ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔
وقت اشاعت : 23/04/2024 - 11:45:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :