چارلی چیپلن کی پوتی کی فلم باکس آفس پر سرفہرست

ہفتہ 11 اپریل 2015 14:01

چارلی چیپلن کی پوتی کی فلم باکس آفس پر سرفہرست

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11اپریل۔2015ء) کلنٹ ایسٹ وڈ کی بیٹی اور چارلی چیپلن کی پوتی کی فلم نے امریکی باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ فلم ''لانگسٹ رائڈ'' 15.5 ملین ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی، یہ فلم نکولس سپارک کے 2013ء کے مقبول ترین رومانٹک ناول پر مبنی ہے، معروف ہالی وڈ سٹارز کلنٹ ایسٹ وڈ کے بیٹے سکاٹ ایسٹ وڈ اور چارلی چیپلن کی پوتی اونا چیپلین نے فلم میں مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ وین ڈیزل، ڈیوائن جونسن اور پال واکر کی فلم ''فاسٹ اینڈ فیورس ''فرنچائز فیوریس سیون امریکی باکس آفس پر 14.2 ملین اور دنیا بھر میں 392 ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر ہے۔

وقت اشاعت : 11/04/2015 - 14:01:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :