سوہا علی کی ایک غلطی موضوع گفتگو بن گئی

پیر 13 اپریل 2015 14:18

سوہا علی کی ایک غلطی موضوع گفتگو بن گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13اپریل۔2015ء) سوہا علی خان گذشتہ دنوں اپنی ایک غلطی کی وجہ سے موضوع گفتگو بنی رہیں۔ وہ ایک پروگرام کے دوران ششی کپور کی جگہ رشی کپور کا نام لیتی رہیں اور دادا صاحب پھالکے انعام سے نوازے جانے پر ان کی تعریف کرتی نظر آئیں۔ سوہا علی خان معروف کرکٹر نواب منصور علی خان پٹودی اور معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں۔

جب ان سے ایک پروگرام کے دوران ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ میں رشی کپور کی اداکاری کی دیوانی ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ 'مجھے بے حد خوشی ہے کہ انھیں یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ میری ماں اور انھوں ایک ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔ ہر چند کہ وہاں موجود لوگوں کو ان کی غلطی کا احساس ہو گیا اور ان کے خاوند کنال کھیمو اور دوست نے انھیں بار بار دبے لہجے میں ششی کپور کی یاد دلائی لیکن وہ تو اپنی رو میں تھیں۔

حد تو اس وقت ہو گئی جب انھوں نے کہا کہ حال ہی میں نے انھیں ٹوئٹر پر فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہ بہت مزاحیہ ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کی معلومات عامہ کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 13/04/2015 - 14:18:56

Rlated Stars :