سوہا علی کی ایک غلطی موضوع گفتگو بن گئی
پیر 13 اپریل 2015 14:18
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13اپریل۔2015ء) سوہا علی خان گذشتہ دنوں اپنی ایک غلطی کی وجہ سے موضوع گفتگو بنی رہیں۔ وہ ایک پروگرام کے دوران ششی کپور کی جگہ رشی کپور کا نام لیتی رہیں اور دادا صاحب پھالکے انعام سے نوازے جانے پر ان کی تعریف کرتی نظر آئیں۔ سوہا علی خان معروف کرکٹر نواب منصور علی خان پٹودی اور معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں۔
جب ان سے ایک پروگرام کے دوران ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ میں رشی کپور کی اداکاری کی دیوانی ہوں۔(جاری ہے)
انھوں نے مزید کہا کہ 'مجھے بے حد خوشی ہے کہ انھیں یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ میری ماں اور انھوں ایک ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔ ہر چند کہ وہاں موجود لوگوں کو ان کی غلطی کا احساس ہو گیا اور ان کے خاوند کنال کھیمو اور دوست نے انھیں بار بار دبے لہجے میں ششی کپور کی یاد دلائی لیکن وہ تو اپنی رو میں تھیں۔
حد تو اس وقت ہو گئی جب انھوں نے کہا کہ حال ہی میں نے انھیں ٹوئٹر پر فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہ بہت مزاحیہ ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کی معلومات عامہ کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.