ہالی ووڈ کامیڈی فلم ”ٹید ٹو “کا نیا ٹریلر ریلیز

سیتھ میک فرلان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ٹیڈ ٹو 26 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 3 مئی 2015 11:29

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) ہالی ووڈ کامیڈی فلم ٹید ٹو کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا،فلم میں ننھے بھالو کی انسان بننے کی کہانی شامل ہے ،شرارتوں سے بھرپورہالی ووڈ فلم ٹیڈ ٹو کا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم میں ٹیڈ ٹو نامی بھالو کی کہانی شامل ہے،فلم میں ٹید نامی بھالو خود کو بنانا چاہتا ہے انسان،، جس کے لیے کرتا ہے عدالت سے رجوع اورانسان ثابت کروانے کے لئے کوشش کرتاہے،فلم میں مارک واہلبرگ،سیتھ میک فرلان،آمینڈا سی فرائیڈ،مورگن فری مین اور جیسیکا بارتھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

سیتھ میک فرلان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ٹیڈ ٹو چھبیس جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 03/05/2015 - 11:29:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :