فاسٹ اینڈ فیوریئس ،کل ہو نہ ہو “کا میش اپ انٹرنیٹ کی مقبول ترین ویڈیو بن گیا”

اتوار 3 مئی 2015 13:04

فاسٹ اینڈ فیوریئس ،کل ہو نہ ہو “کا میش اپ انٹرنیٹ کی مقبول ترین ویڈیو بن گیا”

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) امریکی ریپر وز خلیفہ نے جب ” سی یو اگین“ بنایا ہوگا تو شائد انہوں نے سوچا بھی نہ ہو کہ یہ گانا کبھی آنجہانی پال واکر کے مداحوں کو ان کے پسندیدہ اداکار کی یاد دلا سکے گا۔ اب ایسا ہی ہے اور اس کی وجہ اس گانے کے ساتھ بھارتی فلم ” کل ہو نہ ہو “ کے ٹائٹل سانگ کا میش اپ ہے۔ اس میش اپ کو تیار کرنے والے تیشر ہیں جن کا اصل نام ہتیش شرما ہے تاہم وہ تیشر کے نام سے معروف ہیں۔

(جاری ہے)

فاسٹ اینڈ فیوریئس کے مناظر اور پس منظر میں سوز پیدا کرتا ”کل ہو نہ ہو اور سی یو اگین کے میش اپ“ کا بظاہر کوئی تال میل نہ تھا لیکن تیشر کی مہارت نے ان دونوں گانوں اور فلموں کے بیچ ایک ایسا انوکھا تعلق قائم کیا ہے جو پال واکر کے چاہنے والوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پال واکر کے چاہنے والوں کیلئے یقینی طور پر اس گانے کے ہندی بولوں کو سمجھنا مشکل ہے تاہم اس کے باوجود بھی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی ویڈیوز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

وقت اشاعت : 03/05/2015 - 13:04:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :