کنگ خان کے ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد ایک کروڑ30لاکھ سے بڑھ گئی

جمعہ 15 مئی 2015 22:11

کنگ خان کے ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد ایک کروڑ30لاکھ سے بڑھ گئی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد 13 ملین ہوگئی۔اس سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد شاہ رخ نے اپنے مداحوں کے لیے ٹوئٹر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ مداحوں کو خواتین کی عزت کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے ٹوئٹر پراپنے چاہنے والوں کو بھی اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں اپنے مداحوں کے کافی قریب بھی تصور کیا جاتا ہے۔

شاہ رخ خان اس وقت اپنی انے والی فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گی۔ٹوئٹر پر شاہ رخ کے علاوہ بھی کئی بولی وڈ اداکار ایک کروڑ سے زائد مداح رکھتے ہیں جن میں امیتابھ بچن کے فالورز کی تعداد 14.7 ملین، سلمان خان کی 11.9 ملین اور دپیکا پڈوکون کے فالورز کی تعداد 10.4 ملین ہے۔

وقت اشاعت : 15/05/2015 - 22:11:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :