کانز فیسٹیول کا حصہ تب بنوں گی جب میری فلم وہاں ریلیز ہو گی‘ دیپیکا

اتوار 17 مئی 2015 12:46

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ وہ کانز فلم فیسٹیول کا حصہ اسی صورت بنیں گی جب ان کی فلم وہاں ریلیز کی جائے گی، ایک انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ انہیں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن اگر ان کی فلم وہاں نمائش کی لئے پیش کی گئی تو وہ بھی اس فیسٹیول میں شرکت کرنا چاہیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنا بالی ووڈ اداکار اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ ایشوریا رائے کئی سال تک اس فیسٹیول کا حصہ رہیں۔ اس سال کترینہ کیف، ملیکہ شیراوت اور سونم کپور بھی اس فیسٹیول کا حصہ بنی ہیں۔ دیپیکا پڈوکون 2010 میں کانز فیسٹیول میں شامل ہوئی تھیں جب انہیں ایک شراب بنانے والی کمپنی کی برینڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بھیجا گیا تھا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ان کے کیریئر کا آغاز تھا اس لئے وہ اس فیسٹیول میں شامل ہوئی تاہم اب اگر انہیں دوبارہ ایسی پیشکش ہو تو وہ قبول نہیں کریں گی۔

وقت اشاعت : 17/05/2015 - 12:46:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :