ٹام کروز اور آنا دے آرمس کی لندن آمد، تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں

جمعرات 1 مئی 2025 22:25

ٹام کروز اور آنا دے آرمس کی لندن آمد، تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)امریکی اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس کی ہیلی کاپٹر میں ساتھ لندن آمد سے دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ سے صرف ایک دن پہلے لندن میں دونوں کو ہیلی کاپٹر سے اترتے دیکھا گیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر خود ٹام کروز نے اڑایا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آنا دے آرمس اپنے پالتو کتے کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے اترتی ہیں، وہیں ٹام کروز بھی ہیلی کاپٹر کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک اور کلپ میں ان کو کالی شرٹ، جینز اور بوٹ میں بیگ تھامے جاتا دیکھا جاسکتا ہے۔62سالہ ٹام کروز 3بار شادی کر چکے ہیں اور ان کے 3بچے ہیں، تاہم دونوں اسٹارز میں سے کسی نے بھی اپنے تعلق کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/05/2025 - 22:25:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :