پہلگام حملہ پاکستانی ڈراموں کی بندش کا بہانہ ہے،نادیہ خان

سو فیصد یقین ہے بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کروایا اسی لئے تو حملے کے 5منٹ کے اندر تحقیقات مکمل کرکے پاکستان پر الزام عائد کردیا، اداکارہ

جمعرات 1 مئی 2025 22:28

پہلگام حملہ پاکستانی ڈراموں کی بندش کا بہانہ ہے،نادیہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے پہلگام حملے کو پاکستانی ڈراموں کی بندش کا بہانہ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ آج کل میں جو جو کہہ رہی ہوں وہ کچھ دنوں بعد صحیح ثابت ہو رہا ہے، پہلے کرکٹرز کو اشتہارات میں کاسٹ نہ کرنے کی بات اور اب پاکستانی فنکاروں کے پڑوسی ملک میں کام کرنے کے حوالے سے میرے بیانات بھی صحیح ثابت ہوئے۔

اداکارہ نے کہا مجھے تو لگتا ہے کہ پہلگام حملے کی مختلف وجوہات میں سے ایک پاکستانی ڈراموں کا بھارت میں مقبول ہونا بھی ہے، یہ بات میں نے اپنے یوٹیوب پر بھی کی تھی۔نادیہ خان کے مطابق بھارت نے یوٹیوب پر پہلے پاکستانی نیوز چینل تو بند کیے تھے لیکن اب پاکستانی ڈرامہ چینلز بھی بند کر دیے، جن کا اس حملے سے کچھ لینا دینا ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کو تکلیف تھی کہ پاکستانی آرٹسٹ وہاں کام کر رہے ہیں یہاں کے ڈرامے زیادہ پسند کیے جا رہے ہیں، ان کی باتیں ہو رہی ہیں انہیں خطرہ محسوس ہوا تو پہلگام حملے کروا کر اسے بہانہ بنا لیا ان پر پابندی عائد کرنے کا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے سو فیصد یقین ہے بھارت نے یہ فالس فلیگ آپریشن کروایا ہے، اس لئے تو حملے کے 5منٹ کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرکے پاکستان پر الزام عائد کردیا۔
وقت اشاعت : 01/05/2025 - 22:28:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :