لوگوں کے بھوتنی اور ناگن کہنے سے پریشان نہیں ہوتی ،مونی رائے

جمعرات 1 مئی 2025 22:25

لوگوں کے بھوتنی اور ناگن کہنے سے پریشان نہیں ہوتی ،مونی رائے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)مشہور بھارتی اداکارہ مونی رائے نے خود کو بھوتنی اور ناگن کہہ کر مذاق اڑانے پر ناقدین کو جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

اپنی آنے والی فلم بھوتنیکی تشہیر کے دوران مونی رائے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب آپ کسی تاریخی یا فینٹسی کردار کو نبھاتے ہیں، تو اگر آپ کو خود یقین نہ ہو، تو آپ ناظرین کو قائل نہیں کر سکتے، آپ کسی کو بیوقوف نہیں بنا سکتے لیکن اگر آپ اس کردار کی دنیا پر یقین کرتے ہیں، اس کی زندگی کو سچائی سے جیتے ہیں، تو لوگ آپ سے جڑ جاتے ہیں۔مونی نے واضح کیا کہ وہ ان ناموں یا مذاق سے بالکل پریشان نہیں ہوتیں بلکہ خوش ہیں کہ لوگوں نے ان کے کام سے تعلق قائم کیا۔

وقت اشاعت : 01/05/2025 - 22:25:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :