جاوید اختر صحافیوں کے سوالات پر برہم، ویڈیو وائرل ہوگئی

بھارتی مصنف جاوید اختر فوج سے متعلق سوالات پر صحافیوں پر بھڑک اٹھے

جمعرات 15 مئی 2025 13:05

جاوید اختر صحافیوں کے سوالات پر برہم، ویڈیو وائرل ہوگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر ایک حالیہ ویڈیو میں صحافیوں کے سوالات پر غصے کا اظہار کرتے نظر آئے اور سوالات کے جواب دینے سے بچنے کی کوشش کی۔یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب بھارت کو پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگی کشیدگی میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد صحافیوں نے جاوید اختر سے اس معاملے پر ان کا موقف جاننے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاوید اختر کو ایک نجی تقریب سے واپسی کے دوران صحافی گھیر کر جنگ اور بھارتی فوج کے جوانوں سے متعلق سوالات کرتے ہوئے ان کی رائے لینے کی کوشش کرتے ہیں تاہم جاوید اختر سیخ پا ہوجائے ہیں۔ابتدائی طور پر وہ سوالات کے جواب دینے سے معذرت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایسی بات چیت کے لیے یہ موقع اور جگہ مناسب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تاہم، صحافیوں کے بار بار اصرار پر وہ غصے میں آ کر ایک رپورٹر پر برس پڑتے ہیں اور سخت لہجے میں کہتے ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ سے بدتمیزی کروں انہوں نے ایک خاتون صحافی سے کہا کہ اگر وہ انٹرویو کرنا چاہتی ہیں تو وقت لے کر ان کے گھر آئیں، جیسا کہ وہ پہلے بھی کئی بار کر چکے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید اختر کے پاس پاکستان سے تاریخ کی اس بدترین شکست کے بعد اب کہنے کو کچھ نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 15/05/2025 - 13:05:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :