پریانکا چوپڑا نے والد کی برسی پر یادگار تصویر شیئر کردی

والد کے انتقال کے بعد آہستہ آہستہ سیکھا کہ یہ درد کبھی ختم نہیں ہوگا، اداکارہ

بدھ 11 جون 2025 11:31

پریانکا چوپڑا نے والد کی برسی پر یادگار تصویر شیئر کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)بالی وڈ اور ہالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے والد ڈاکٹر اشوک چوپڑا کی بارہویں برسی پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے انہیں خراجِ عقیدت پیش کردیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پوسٹ کے ساتھ مختصر اور دل کو چھو لینے والا پیغام درج تھا 'ہر دن آپ کی یاد آتی ہے، پاپا۔یہ تصویر بظاہر کسی فیملی ٹرِپ کے دوران لی گئی تھی، جو پریانکا کے دل کے نہایت قریب ہے اور اپنے والد کے ساتھ گزارے گئے ان خوشگوار لمحات کی عکاسی کرتے ہیں جو وقت کے ساتھ یادوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر اشوک چوپڑا 2013 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، تب سے پریانکا بارہا مختلف انٹرویوز اور تقاریر میں والد کی موت کے دکھ اور اس کے اثرات پر کھل کر بات کر چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 11/06/2025 - 11:31:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :