فلم’’دھوم‘‘ کا چوتھا حصہ بنانے کی تیاریاں جاری

اس فلم میں اداکارہ کے لیے دیپیکا کو بھی منتخب کیا جاسکتا ہے

بدھ 17 جون 2015 17:23

فلم’’دھوم‘‘ کا چوتھا حصہ بنانے کی تیاریاں جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) بالی ووڈ کی کامیاب فرینچائز’’ دھوم‘‘ ایک بار پھر سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے کہ اس کے چوتھے حصہ میں کس اداکار کو موقع ملے گا۔ اس فلم کے لیے بولی وڈ کے دو اداکاروں رنویر سنگھ اور رنبیر کپور میں سے کسی ایک کو فلم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پہلے اس فلم میں اداکار ریتھک روشن کو لیا جارہا تھا البتہ فلم کے ہدایت کار وجے کرشنا کا کہنا ہے کہ دھوم کے اگلے حصہ میں کوئی ایسا اداکار لیا جائے گا جو اس سے پہلے اس فلم کا حصہ نہ رہا ہو۔خبروں کے مطابق اس فلم میں اداکارہ کے لیے دیپیکا کو بھی منتخب کیا جاسکتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ بولی وڈ کی کامیاب فرنچائز میں کون سے اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

وقت اشاعت : 17/06/2015 - 17:23:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :