عمران خان کے خلاف انٹرویو نہیں دیا، حمزہ علی عباسی کی وضاحت

جمعرات 19 جون 2025 22:17

عمران خان کے خلاف انٹرویو نہیں دیا، حمزہ علی عباسی کی وضاحت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء)اداکار حمزہ علی عباسی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں عمران خان کے خلاف انٹرویو نہیں دیا، کچھ سوشل میڈیا پیجز نے ان کے بیانات کو غلط انداز میں پیش کیا۔حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرام پر اپنے تازہ انٹرویو کی کلپ شیئر کرتے ہوئے مکمل انٹرویو کا لنک بھی فراہم کیا اور سب کو پورا انٹرویو دیکھنے کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا تھا، جس متعلق بعض سوشل میڈیا پیجز نے غلط پوسٹس اور خبریں شیئر کیں۔انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے لکھا اور کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے خلاف انٹرویو دیا جب کہ ایسا کچھ نہیں۔اداکار کے مطابق انہوں نے عمران خان کے خلاف انٹرویو دیا نہ ان کے خلاف کوئی بات نہیں کی، سوشل میڈیا پیجز کی غلط باتوں پر یقین کرنے کے بجائے ان کا پورا انٹرویو دیکھا جائے۔
وقت اشاعت : 19/06/2025 - 22:17:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :