عورت چاہے یا نہ چاہے، اسے مرد کی ضرورت ہوتی ہے، غنا علی
جمعرات 19 جون 2025 22:17

(جاری ہے)
جلد شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 26 سال کی عمر میں شادی کی اور انہیں لگا کہ وہ ہی وقت ان کی شادی کے لیے سب سے بہتر ہے۔
ان کے مطابق 26 سال کی عمر کو پہنچتے ہی انہیں محسوس ہوا کہ انہیں ساتھی اور مرد کی ضرورت ہے، اس لیے انہوں نے ادھر ادھر دیکھنے اور ساتھی ملنے کے بعد شادی کرلی۔غنا علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اعلی طبقے سے تعلق رکھنے والی محض 15 سے 20 فیصد لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جو کیریئر، نوکری اور کام کو پہلی ترجیح دیتی ہیں اور پھر ایسی لڑکیوں کی شادیاں بھی نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشرہ مردانہ ہے، جہاں مردوں کی سوچ مختلف ہے، وہ بولڈ اور کام کرنے والی خاتون کو پسند تو کرتے ہیں لیکن ان سے شادی نہیں کرنا چاہتے۔غنا علی کے مطابق بہت سارے مرد اپنے دوستوں سے بات کرتے وقت کسی بولڈ لڑکی کی تعریفیں کریں گے اور کہیں گے کہ وہ دوستی کے لیے تو ٹھیک ہے لیکن اس سے شادی نہیں کی جا سکتی۔اداکارہ نے اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ان کی سوچ ایسی نہیں، انہیں عورت کی زندگی میں مرد کی اہمیت کا اندازہ ہے، عورت کو چھتری اور سہارے کی ضرورت پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں عورت چاہے یا نہ چاہے لیکن اسے مرد کے سہارے اور ساتھ کی ضرورت پڑتی ہے، مرد کے ملنے سے عورت محفوظ ہوجاتی ہے۔غنا علی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد وہی مرد خاتون کو عزت سے دیکھنے لگتے ہیں جو شادی سے قبل عورت کو اپنے شکار کے طور پر دیکھتے تھے۔انہوں نے شادی اور شوہر کو عورت کی ضرورت، چھتری، سہارا اور تحفظ بھی قرار دیا۔خیال رہے کہ غنا علی نے 17 مئی 2021 کو کراچی کے کاروباری شخص عمیر گلزار سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں اسی سال نومبر میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔اداکارہ کے ہاں جنوری 2023 میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، چند ماہ قبل انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر اور خاندان کے دوسرے افراد نہیں چاہتے کہ وہ اداکاری کریں لیکن شوبز میں کام کرنا ان کا جنون ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars

Rhona Mitra

Saeed Jaffrey

Vinod Khanna

Laiba khan

Rahat Fateh Ali Khan

Priyanka Chopra

Bruce Lee

Olivia Cooke

Sonya Jehan

Mélanie Laurent

Aindrita Ray

Lizzy Caplan
Showbiz News In Urdu
-
گزشتہ سال شدید ڈپریشن کا شکار رہی، بیماری بہت کچھ سکھاتی ہے، نوشین شاہ
-
ماہرہ خان کی عمر پر تنقید کرنے پر علی ظفر نے ڈاکٹر عمر عادل کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
عورت چاہے یا نہ چاہے، اسے مرد کی ضرورت ہوتی ہے، غنا علی
-
بھارتی موسیقار یش راج مکھاٹے کی پیروڈی نے ماہیا کو دوبارہ وائرل کردیا
-
عمران خان کے خلاف انٹرویو نہیں دیا، حمزہ علی عباسی کی وضاحت
-
کیا 40 سال کے بعد زندگی ختم ہوجاتی ہی مشی خان کا عمر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
-
ربیکا خان اور حسین ترین 25جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے
-
ڈرامے میں غلط انگریزی بولنے پرتنقید، فیصل قریشی خاموش نہیں رہ سکے