ماہرہ خان کی عمر پر تنقید کرنے پر علی ظفر نے ڈاکٹر عمر عادل کو آڑے ہاتھوں لے لیا
جمعرات 19 جون 2025 22:17

(جاری ہے)
انہوں نے اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی عمر کا بھی حوالہ دیا اور ماہرہ خان پر خاص طور پر تنقید کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماہرہ خان خوبصورت ہیں، لیکن ہدایتکار ندیم بیگ نے پوری فلم میں ان کے بہت زیادہ کلوز اپ شاٹس لیے، جس کی وجہ سے ان کی عمر اور جھریاں نمایاں ہوئیں۔
ڈاکٹر عمر عادل کے مطابق اگرچہ میک اپ کے ذریعے ماہرہ خان کی جھریاں چھپانے کی کوشش کی گئی، لیکن 70 ملی میٹر کی بڑی اسکرین پر وہ عمر رسیدہ نظر آئیں، جو اچھا تاثر نہیں دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں ماہرہ خان کے بال کچھ اور ہیں، میک اپ کچھ اور ساتھ ہی لپ اسٹک اس طرح لگائی گئی ہے جیسے ہونٹوں پر پپڑیاں جم گئی ہوں۔ڈاکٹر عمر عادل کی ماہرہ خان پر کی گئی تنقید کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس پر گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی ردعمل دیا۔علی ظفر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ابھی ایک کلپ دیکھا جس میں ایک ساتھی کو اس کی عمر پر شرمندہ کیا جارہا ہے، یہ صرف عمر کا مسئلہ نہیں، بلکہ ایک بڑے رجحان کا حصہ ہے، جس میں ہم روزانہ سوشل میڈیا پر دوسروں کو شرمندہ کرتے دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک نفسیاتی رویہ ہے جس میں لوگ اپنے اندر کے خوف اور عدم تحفظ کو دوسروں پر منتقل کرتے ہیں، وہ کسی کی عمر، ظاہری شکل، کامیابی یا خوداعتمادی کا مذاق اڑاتے ہیں کیونکہ یہ چیزیں ان کے اندر کچھ جھنجھوڑتی ہیں۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ کسی کو شرمندہ کرنا ایک ایسا طریقہ بن جاتا ہے جس سے وہ خود پر غور کرنے سے بچتے ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ جب کوئی کسی پر تنقید کر رہا ہوتا ہے تو وہ اس کے ذریعے دراصل اپنے بارے میں زیادہ بتا رہا ہوتا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars

Andrew Garfield

Abigail Breslin

Ronda Rousey

Ashley Johnson

Justin Bieber

Kat Dennings

Khushboo

Missi Pyle

Carice van Houten

shahwar ali

Uday Chopra

Jaime Pressly
Showbiz News In Urdu
-
گزشتہ سال شدید ڈپریشن کا شکار رہی، بیماری بہت کچھ سکھاتی ہے، نوشین شاہ
-
ماہرہ خان کی عمر پر تنقید کرنے پر علی ظفر نے ڈاکٹر عمر عادل کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
عورت چاہے یا نہ چاہے، اسے مرد کی ضرورت ہوتی ہے، غنا علی
-
بھارتی موسیقار یش راج مکھاٹے کی پیروڈی نے ماہیا کو دوبارہ وائرل کردیا
-
عمران خان کے خلاف انٹرویو نہیں دیا، حمزہ علی عباسی کی وضاحت
-
کیا 40 سال کے بعد زندگی ختم ہوجاتی ہی مشی خان کا عمر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
-
ربیکا خان اور حسین ترین 25جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے
-
ڈرامے میں غلط انگریزی بولنے پرتنقید، فیصل قریشی خاموش نہیں رہ سکے