ثنا یوسف قتل کیس، ملزم کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے سپرد

جمعہ 20 جون 2025 22:16

ثنا یوسف قتل کیس، ملزم کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے سپرد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) عدالت نے ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس کے سپرد کردیا۔ جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

پراسیکوشن کی جانب سے عدنان علی، راجہ نوید حسین اور مظہر بشیر پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد ہو چکی ہے ،موبائل فون برآمد کروانا مقصود ہے، ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتا ہے اس لئے موبائل فون برآمد نہیں کروا رہا،استدعا ہے ملزم کا مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے 23جون کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
وقت اشاعت : 20/06/2025 - 22:16:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :