سوشل میڈیا پرحمیرا اصغرکی 5 فروری 2025 میں گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی

جمعہ 11 جولائی 2025 15:36

سوشل میڈیا پرحمیرا اصغرکی 5 فروری 2025 میں گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر5 فروری 2025 کو اداکارہ کی گمشدگی کی پوسٹ شیئرزکی گئی،پوسٹ میں کہاگیاتھا کہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پرسات اکتوبرسے کوئی پوسٹ نہیں کی،پوسٹ منظرعام پرآنے کے بعد بھی پولیس اور اہلخانہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔

دوسری جانب پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔ رپورٹ میں نے سنسنی خیزانکشافات سامنے آ ئے ہیں۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ماڈل حمیرا اصغر کی موت 6 نہیں بلکہ 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ناخن ہڈی سے الگ، چہرہ ناقابل شناخت تھا، نچلے حصے کا گوشت مکمل ختم ہوچکا تھا، جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی جبکہ ان کی لاش گلنے سڑنے کے آخری مراحل میں تھی۔۔رپورٹ کے مطابق فزیکل معائنے سے زیادتی کا پتہ لگانا بھی ناممکن ہے، بال اورشرٹ کے ٹکڑے کیمیکل جانچ کیلئے بھیج دیئے گئے۔پولیس اور فرانزک ٹیمیں واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

وقت اشاعت : 11/07/2025 - 15:36:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :