سینئر فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ‘ عرفان کھوسٹ

جمعرات 25 جون 2015 11:34

سینئر فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ‘ عرفان کھوسٹ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء ) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ عروج کے دنوں میں فنکاروں کو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے اوران کے ناز نخرے برداشت کیے جا تے ہیں مگر بڑھاپے میں فنکاروں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جو باعث افسوس ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سینئر فنکار اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں ،نئے لوگوں کو چاہیے کہ ان تجربات سے فائدہ اٹھائیں ۔ جبکہ حکومت کو بھی چاہیے کہ سینئر فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔ عرفان کھوسٹ نے کہا کہ ہمارے فنکاروں کا سرکاری سطح پر مفت علاج اورسرکاری طور مستحق لوگوں کو مفت گھر فراہم کیے جائیں ۔

وقت اشاعت : 25/06/2015 - 11:34:17

Rlated Stars :