علیزے شاہ اور منسا ملک کا جھگڑا شدت اختیار کر گیا، ہتک عزت کا نوٹس جاری

بدھ 30 جولائی 2025 19:48

علیزے شاہ اور منسا ملک کا جھگڑا شدت اختیار کر گیا، ہتک عزت کا نوٹس جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)علیزے شاہ اور منسا ملک کا جھگڑا شدت اختیار کر گیا، منسا ملک نے ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا ہے جس میں علیزے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علیزے شاہ اور منسا ملک ایک ڈرامے میں ایک ساتھ کام کر رہی تھیں جہاں مبینہ طور پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، علیزے کے مطابق منسا نے پہلے انہیں تھپڑ مارا جس کے جواب میں انہوں نے غصے میں اپنی چپل منسا کے سر پر دے ماری۔

(جاری ہے)

منسا نے علیزے پر الزام عائد کیا اور پولیس تک معاملہ پہنچایا، جبکہ پروڈیوسرز نے علیزے کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا تاکہ ڈرامہ مکمل ہو سکے۔اب منسا ملک نے علیزے شاہ کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، نوٹس میں علیزے سے 48گھنٹوں کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔علیزے شاہ نے یہ نوٹس اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا ہے۔انٹرنیٹ صارفین بھی اس تنازعے پر اپنی رائے دے رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہا کس کا ساتھ دیا جائے، جبکہ ایک اور نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا وہ خبروں میں رہنے کیلئے نوٹس بھیج رہی ہیں ۔
وقت اشاعت : 30/07/2025 - 19:48:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :