انڈسٹری میں قدم جماتے زائد وزن کے سبب دبائو کا سامنا رہا، درفشاں سلیم

منگل 5 اگست 2025 22:15

انڈسٹری میں قدم جماتے زائد وزن کے سبب دبائو کا سامنا رہا، درفشاں سلیم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)اداکارہ درِ فشاں سلیم نے کہاہے کہ شوبز انڈسٹری میں قدم جماتے ہوئے مجھے کئی بار زائد وزن کے سبب دبا کا سامنا رہا، مجھے 10 کلو وزن کم کرنے کا کہا گیا تھا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ میری شروعات سے یہی کوشش رہی ہے کہ میں اپنے ساتھ حقیقت پسند رہوں، ہمیں جسمانی طور پر فٹ رہنے کی ضرورت ہے لیکن فٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ پتلے ہونے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میری جسامت چوڑی اور بھاری ہے اور یہ پوری زندگی ایسے ہی رہے گی، ہم زیادہ تر رومانوی ڈرامے کرتے ہیں اور اداکاری میں یہ مارجن ہوتا ہے کہ محبت تو ہر کسی سے ہوسکتی ہے، اس کیلئے کسی مخصوص جسامت یا رنگت کی ضرورت نہیں ہوتی۔درِفشاں نے کہا کہ میرے لیے یہ آسان نہیں تھا، کیونکہ مجھے بہت بار کہا گیا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں بس آپ 10کلو وزن کم کرلیں۔ شروع شروع میں تو آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ وزن کم کرنے کیلئے جو ہوسکے وہ کرلو لیکن پھر ایک وقت آتا ہے کہ آپ اپنے لکس سے کمفرٹ ایبل ہوجاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/08/2025 - 22:15:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :