شہناز گل کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

منگل 5 اگست 2025 22:15

شہناز گل کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)بھارتی اداکارہ شہناز گل طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز گل اس وقت ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، ان کی صحت خراب ہونے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ خبر سب سے پہلے ان کے بھائی شہباز بدرشاہ نے ایک ویڈیو کال کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے دی، جس میں شہناز کوہسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 05/08/2025 - 22:15:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :