مہر بانو کو ایک بار پھر بولڈ ڈانس پر تنقید کا سامنا

منگل 5 اگست 2025 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)اداکارہ مہر بانو اپنی بیلی ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں، سوشل میڈیا صارفین نصیحتیں کرنے لگے۔حال ہی میں اداکارہ نے عربی موسیقی پر بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں وہ نارجی آف شولڈر ٹاپ پہنے دکھائی دے رہی ہیں جس پر صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا اور اسے فحش اور غیر اخلاقی قرار دیا۔ایک صارف نے اداکارہ کیلئے ہدایت کی دعا کی۔ ایک اور صارف نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا، ایسے کام نہ کرو جس پر کل کو شرمندگی ہو، خیر ہر ایک کی اپنی مرضی ہے۔ایک ناراض مداح نے طنزیہ انداز میں کہا اس ویڈیو سے کیا حاصل ہوا خوشی ملی کتنے پیسے اکائونٹ میں آئی ۔

وقت اشاعت : 05/08/2025 - 22:15:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :